ابنا: یہ قانون پارلیمنٹ میں گذشتہ مہینے منظور کیا گيا اور شورائے نگہبان نے بھی اس کی توثیق کردی ہے۔ اس کے بعد برطانیہ نے ایران سے اپنا سفیر واپس بلالیا اور ایران کا سفارتخانہ بھی لندن میں بند کردیا۔ اس قانون کے مطابق ایرانی حکومت کو برطانیہ کے ساتھ ناظم الامور کی سطح پر سفارتی تعلقات رکھنے ہونگے اور تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو کم سے کم سطح پر لانا ہوگا اور اگر برطانوی حکومت کی مخاصمانہ پالیسیوں میں تبدیلی آتی ہے تو برطانیہ کے ساتھ سفیر کی سطح تک تعلقات بڑھائے جاسکتے ہیں۔............... /169
6 دسمبر 2011 - 20:30
News ID: 282606
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے آج وزارت خارجہ کو برطانیہ سے تعلقات کی سطح میں کمی لانے کے قانون سے آگاہ کیا ہے۔